خواہش ( اپنے ہونے کی)"۔"
آج پھر کبھی کبھار کی طرح
مجھے احساس ہوا ،
رُوکھی سوکھی مٹی ہوں
اُڑا چاہتی ہوں ،
کوئی بکھرنے سے روکے مجھے
میری فریاد پر ،
اِن آنکھوں نے لبیک کہا
اَور چھڑکاؤ کے بعد
میری نم آلود مٹی ، اگلی فصل کے لیۓ تیار تھی !!
( منیرہ قریشی ، 1976ء واہ کینٹ
آج پھر کبھی کبھار کی طرح
مجھے احساس ہوا ،
رُوکھی سوکھی مٹی ہوں
اُڑا چاہتی ہوں ،
کوئی بکھرنے سے روکے مجھے
میری فریاد پر ،
اِن آنکھوں نے لبیک کہا
اَور چھڑکاؤ کے بعد
میری نم آلود مٹی ، اگلی فصل کے لیۓ تیار تھی !!
( منیرہ قریشی ، 1976ء واہ کینٹ
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں