اللہ پاک زبان کے بڑے بول اور قلم کی کمزوری کو معاف فرما دے۔ آمین۔
ذات کے حصار میں
۔ " میں" کے خُمار میں
کانٹے اُگے ہیں سوچ میں
لہجوں میں بھڑاس ہے،۔
الفاظ ہیں یا آگ ہے
یہ کس نسل کی ہے آبیاری
یہ کون سی فصل تیار ہے ؟
رشتوں کی کون سی فصیل ہے
نگاہ میں نہ محمود ہے کوئی،نہ ایاز ہے
(۔ 6اکتوبر 2014،لندن )
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں