" حضرت یوشع علیہ السلام کے مزار پر"
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
نو گزی قبر ،،،
آسودگی ، تمکنت ، وافر
پھولوں کی مہکار ہے گردا گِرد
طائرانِ خوش رنگ ہیں
چہروں کی بہار میں
سورہ یٰسین کی جلترنگ ہے
سکون ہے چہار سُو !
سکوت ہے زیرِ نگوں!
رات ، مگر اِ ک اور ہی ہیبت میں
دبدبہ ، رُعبِ حُسن کی صورت میں
کہاں سے آۓ تھےیہ اللہ کے پیارے
فنا عشقِ الہیٰ ، فنا خدمتِ نفوُس میں !
خُود سے بےنیاز ، خُودی سے بےخبر
عجب تھی وہ نو گزی قبر ،،،
۔( تُرکی کے قیام میں استنبول سے 2 گھنٹے دوری پر ایک نیم پہاڑی علاقے میں حضرت یوشع علیہ السلام کی قبر ہے یہاں کئی لوگ سورۃ یٰسین پڑھتے نظر آۓ ، روایت ہے کہ جب کسی کی منت پوری ہو یا عرضی دینا ہو تو ان کے مزار پر آکر سورۃ یٰسین پڑھتے ہیں ! )۔
( منیرہ قریشی، 27ستمبر2017ء استنبول)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں