اتوار، 24 مارچ، 2019

" بےخبری ، خوش خبری "

" بےخبری ، خوش خبری "
کب ہے پیشی؟
نہیں معلوم ،،،۔
حتمی فیصلہ کب ہے ہونا
نہیں معلوم ،،،،۔
مستقل ٹھکانہ کہاں ہے ہونا
اَور ،،،،۔
سجے گا آخر کیسا مستقر
نہیں معلوم ،،،۔
میری بےخبری ہے منحصر
دِلی خوش گمانی پر
اَور ،،،،،،،،،!۔
تیری خوش خبری سے معطر
( منیرہ قریشی 24 مارچ 2019ء واہ کینٹ )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں