جمعہ، 24 فروری، 2017

" اندھے الفاظ "

( مسلسل کئی عشروں سے پاکستان کی اشرافیہ نے جس بےحسی ،بددیانتی ، خود غرضی اور جھوٹے وعدوں کا انبارلگا دیا ھے ، کاش ہمیں صاحبِ فراست و جراؑتِ ایمانی والے رہبر نصیب ھو جائیں ،، کچھ ایسے ہی احساسات کے تحت چند سطریں )
" اندھے الفاظ " 
صفحہء قرطاس پر الفاظ رینگ رہے ہیں ، 
جیسے کم کاجی چیونٹیاں قطار میں ہوں ،
تسلسل سے بے آواز حرکت سے !
لفظ بھی پیروی میں ہیں ،،،،
تسلسل سے بےآواز روانی سے
لیکن اندھی چیونٹیاں بےراہ نہیں ہوتیں
!اندھے الفاظ مگر بےراہ ہیں
نفرت و تعصب کی چنگاریوں میں
بزد لی ، بےحسی کی سازشوں میں
الفاظ کی پُتلیوں میں جادو زدہ سُوئیاں ہیں
وقت خاموشی کی گونج کو محفوظ کر رہا ہے
بساط لپیٹی جا رہی ہے ،،،،
پاؤں اُکھڑنے کے قریب ہیں ،،،
لفظوں کے پاس سماعت نہیں رہی
!اب اندھے الفاظ نفرتوں کے بیج بو چکے
!اور ظُلمتِ شب کی باگیں
!!گونگے ، بہرے رہبروں کے ہاتھ میں ہیں
منیرہ قریشی 2017ء

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں