پیر، 27 فروری، 2017

"مامتا"

"مامتا"
موٹے نرم پاؤں ہیں اس کے ،
معصوم سا اس کا چہرہ ہے،
رنگ کیسا نکھرا نکھرا  ہے ، اماں ! 
مُنی سی اس کی دُم ہے ،،،،
اک کان کالا ہے اور اک چٹا !
اس  ہیئت نے اسے کیا حُسن ہے بخشا ،
میں ،،،، پال لوں اس کو ؟؟؟؟
مجھے بے حد پیارا لگتا ہےیہ آوارہ سا ِِِ،،،
میں غور سے اس کو دیکھ رہی ہوں
( دل میں کہتی ہوں )
!مجھے تو سارا حُسن بیٹے ، تجھ میں دکھتا  ہے
تیری باتوں سے مگر سوچ رہی ہوں ،
حُسن و چاہت کا معیار کیسے بتدریج بدلتا ہے 
منیرہ قریشی ، 1994 ء واہ کینٹ ( ہاشم بیٹے کی کُتو پالنے کی فرمائش سُن کر)۔
 اور آج!!!  ( 27 فروری 2017) اس کی سالگرہ ہے ، وقت 36سال کا ہوگیا۔۔۔۔
ہے)۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں