بدھ، 8 مارچ، 2017

" لمحہ"

" لمحہ "
سلیٹی اور سیاہ بادلوں سے سجا آسمان 
پیلے خزاں رسیدہ درخت
ٹھنڈ سے نیلے ہوتے پہاڑ
!جو سُرمئ لحا ف اوڑھنے میں مصروف ہیں
جنوری اور اس کی دل فگار پھوار
جھکی چھتوں والے محفوظ گھر
گیلری میں لٹکتی آرٹسٹک تصاویر
گُلدانوں سے جھانکتے پُھول
کچن سے آتی خوشبوئیں اور
آتش دان کے پاس بیٹھی اداس لڑکیاں
!ان کے اُس سے زیادہ اُداس خیالات
یہ سب کتنے فانی ہیں
،،،،لمحے نے سوچا
آگے بڑھا تو خود فانی تھا
( منیرہ قریشی ، جنوری1987ء واہ کینٹ )

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں